مختلف شہروں میں بارش کا امکان ، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

اسلام آباد(آئی این پی )محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آ ئندہ24گھنٹوں میں اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔موسمیات کا کہنا ہے کہ مختلف شہروں میں یکم سے 3 ستمبر تک شدید بارشیں ہو سکتی ہیں ، یکم سے 3 ستمبر تک دریائے ستلج، راوی اور چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔