غریب لوگوں کے گھر خالی،ریلوے کی زمین پر ڈبل سٹوری مکان ریلوے ملازمین کی مدد سے بن رہے ہیں
لاہور ( کرائم رپورٹر )ریلوے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ لاہور ڈویڑن کے افسران کی مبینہ ملی بھگت یا نااہلی، ریلوے اراضی پر دو منزلہ عمارت بن گئی، رہائشیوں نے گلی کے اوپر بھی لینٹر ڈال کر قبضہ کرلیا، لینڈ ڈیپارٹمنٹ خاموش ،ریلوے کی زمین پر ڈبل سٹوری مکان ریلوے ملازمین کی مدد سے بن رہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ غریب لوگوں کے گھر خالی کرائے جارہے ہیں لیکن امیر لوگوں کو نئے مکان بنانے’’ کی اجازت ‘‘ہے،ریلوے لاہور ڈویڑن لینڈ برانچ کے ملازمین بلا خوف انکروچر کو مدد فراہم کررہے ہیں۔