بجٹ عالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کے لیے بنایا گیا ہے: شیخ رشید

بجٹ عالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کے لیے بنایا گیا ہے: شیخ رشید

ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی بجٹ غریب عوام کی فلاح کے بجائے عالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

شیخ رشید نے انسدادِ دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:"یہ بجٹ کسی غریب کا بجٹ نہیں بلکہ قرضوں کا بجٹ ہے، اور جب خود وزیر خزانہ کہہ رہا ہو کہ یہ قرضوں کا بجٹ ہے، تو پھر اس پر مزید کیا تبصرہ کیا جائے؟"
معاشی پالیسیوں پر کڑی تنقید
انہوں نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ:"یہ بجٹ غریب عوام کے مفادات کی ترجمانی نہیں کرتا بلکہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ایجنڈے پر بنایا گیا ہے۔"
اسرائیلی حملے کی مذمت اور ایران سے اظہار یکجہتی
خطے میں جاری کشیدگی پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا:"اسرائیل نے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر حملہ کیا ہے، جس کی پاکستانی قوم بھرپور مذمت کرتی ہے۔"انہوں نے مزید کہا:"پاکستان کے ہر مسلمان کا دل ایران کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ ایران نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کر کے اپنا حق ادا کیا ہے۔"
ایران کی حمایت میں کھلا پیغام
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ:"پاکستان کا بچہ بچہ ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہمیں کھل کر کہنا چاہیے کہ ایران حق پر ہے اور ہمیں ہر سطح پر اس کا ساتھ دینا چاہیے۔"