کندھکوٹ :مسافر ٹرین کی 7بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

 کندھکوٹ(آئی این پی )کندھکوٹ میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 7بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔ رپورٹ کے مطابق کندھکوٹ میں گرڈ سٹیشن کے قریب خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 7بوگیاں پٹری سے اترگئیں، ٹرین پشاور سے کراچی جارہی تھی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریلوے حکام کے مطابق پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں، حادثے کے باعث ریلوے ٹریک کا 100 فٹ سے زائد حصہ متاثر ہوا ہے، امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔