امریکا کی بھارت سے سٹریٹجک تعلقات کی قلعی کھل گئی: ویزا بحران

امریکا کی جانب سے بھارتی طلبہ کے اجتماعی طورر ویزے مسترد ہونے لگے‘ عالمی سطح پر رسوائی شروع
نئی دہلی (آن لائن)آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد مودی سرکار کو ویزا بحران کا سامنا ہے، مودی سرکار کے نام نہاد دعوؤں کے باوجود امریکا کی بھارت سے اسٹریٹجک تعلقات کی حقیقت کی قلعی کھل گئی۔امریکا کی جانب سے بھارتی طلبہ کی اجتماعی ویزا ریجیکشن مودی سرکار کے لیے عالمی سطح پر رسوائی کا سبب بن گئی۔این ڈی ٹی وی نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا کہ امریکا میں بھارتی طلبہ کی تعداد میں 70 تا 80 فیصد کمی ہوئی۔ بھارت میں امریکی ویزا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔امریکی ویزا سلاٹس کے وعدے کے باوجود معاملہ کشمکش کا شکار ہے، جس سے بھارتی طلبہ شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ اپوائنٹمنٹ سلاٹس کی بندش اور مسترد کیے جانے میں اضافے کے باعث امریکی ویزا میں 80 فیصد تک کمی واقع ہوئی۔ویزا سلاٹس جلد جاری نہ ہوئے تو ہزاروں بھارتی طلبہ کے خواب چکنا چور ہو جائیں گے۔ ہزاروں طلبہ کی ناکامی پر مودی سرکار پر شدید سیاسی دباؤ ہے۔