علیمہ خان ، عظمیٰ خان کی درخواست منظور، بار بار ضمانتوں پر عدالت برہم

لاہور(آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی درخواست ضمانت منظور ہو گئی تاہم عدالت نے بار بار ضمانتوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کے روبرو 5اکتوبر کے جلا ئوگھیرائو کے 2مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ جان بوجھ کر بیل لمبی کر رہے ہیں، آپ جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہوتے، کورٹ میں آنا پسند نہیں کر رہیں تو پولیس کے پاس کیسے جائیں گی؟۔عدالت نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں بھی آپ نے یہی کیا، 8 ماہ بیل چلائی اور عدم پیروی پر خارج کر دی، پچھلی سماعت پر بھی آپ نے کہا وہ فیصل آباد ہیں، سال ہا سال بیل چلا کر عدالتوں کا نام خراب نہ کریں۔