بوریوالا (خصوصی رپورٹ)بوریوالا کی مقامی عدالت نے ہنی ٹریپ کیس کی مبینہ سرغنہ خاتون اور اسکے بھائی کو دو دو سال قید اور 50,50 ہزار جرمانہ کی سزا سنادی،خاتون ملزمہ اور اسکے بھائی کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا،سول جج قیصر حسین مرل کی عدالت نے تھانہ ماڈل ٹا ئون میں درج ایک سال پرانے ہنی ٹریپ اور بھتہ خوری کے مقدمہ میں منظم گروہ کی مبینہ سرغنہ شائستہ پروین اور اسکے بھائی محمد زاہدکو جرم ثابت ہونے پر دو دو سال قیدِ بامشقت اور 50،50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا ئی۔ عدالت نے غیر قانونی حبس کے جرم میں ایک سال قید اور 3 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا دونوں سزائیں بیک وقت بھگتنا ہونگی۔