لاہور (خصوصی رپورٹ )لیسکو نے کوٹ لکھپت ڈویڑن کو دو حصوں میں تقسیم کردیا۔لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دو حصوں میں تقسیم کرنے کی منظوری دیدی۔نوٹیفکیشن جاری ،نئی کاہنہ آپریشن ڈویڑن قائم کر دی گئی۔کوٹ لکھپت ڈویڑن کی تنظیمِ نو، صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہمی اور انتظامی امور میں بہتری کیلئے کی گئی، کوٹ لکھپت ڈویڑن میں حمزہ ٹا ئون، اسماعیل نگر، نشتر کالونی کیساتھ نئی چندری روڈ اور کماہاں روڈ سب ڈویڑنز شامل کر دی گئی۔ نئی بننے والی کاہنہ آپریشن ڈویڑن کے تحت صوفی آباد، کاہنہ ، غوثیہ پارک، ہلوکی، صوئے آصل اور رورا بھوگھاں سب ڈویڑنز کام کرینگی۔ لیسکو نے کاہنہ ڈویڑن کیلئیریونیو آفیسر کاہنہ ڈویڑن کا نیا انتظامی دفتر بھی قائم کر دیا۔ سٹاف کی منظوری بھی دیدی گئی،یارڈ سٹک کے مطابق اسامیوں کی تقسیم ہوگی۔