حادثات،شہری جا ں بحق،کانسٹیبل زخمی

سگیاں پل کے قریب روڈ کراس کرنے والا 54سالہ عاشق ٹرک کی زد میں آ کر مارا گیا،27 سالہ کانسٹیبل ہسپتال منتقل 
لاہور(کرائم رپورٹر)اسلامپورہ سگیاں پل کے قریب حادثے میں شہری جاں بحق ہو گیا۔ٹرک روڈ کراس کرتے شہری سے گزر گیا جس سے 54سالہ عاشق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔اسلامپورہ پولیس نے اطلاع پر ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کردیا اور فرار ہونیوالے ٹرک ڈرائیور سعید کو بروقت کارروائی کرتے ہوئیگرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ والٹن روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل نے ریلوے پولیس کے 27 سالہ کانسٹیبل صداقت کوٹکرمار دی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے اہلکار کو فوری طبی امداد فراہم کرکے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔ صداقت سکھر سے والٹن اکیڈمی میں تربیت کیلئے لاہور آیا تھا۔