4 کانسٹیبل ویگن کے عقبی راڈپر لٹک کرجارہے تھے،حسنین گرکرزندگی ہارگیا،جہانگیر شدید زخمی
شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)نواحی آبادی بندو کے میں حادثے میں کانسٹیبل جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔ چار کانسٹیبل ایشر کے سے مسافر ویگن کے پیچھے لٹک کر پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد جارہے تھے کہ بندو کے قریب ڈالے نے تیز رفتار ی سے ویگن کو کراس کیا جس سے ویگن بے قابو ہوگئی اور اسکے عقبی راڈ پر کھڑا نارووال کا رہائشی کانسٹیبل حسنین علی گرکر جاں بحق اور جہانگیر شدید زخمی ہوگیا جبکہ اسکے دو ساتھی کانسٹیبل ابوبکر اور اسد جمیل معجزانہ طور پرمحفوظ رہے۔ پولیس نے تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنیوالے ڈالے کیڈرائیور کی تلاش شروع کردی ۔