پولیس افسران سے اضافی سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ

 آئی جی کو سرکاری استعمال کیلئے  ایک گاڑی اور 500 لیٹر پٹرول فراہم کیا جائے گا
لاہور(کرائم رپورٹر)حکومت پنجاب نے ٹرانسپورٹ پالیسی 2026 نافذ کر دی ہے، جس کے تحت پولیس افسران کے لیے سرکاری گاڑیوں اور پٹرول کے استعمال سے متعلق نئی حدود مقرر کر دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی تمام پولیس افسران سے اضافی سرکاری گاڑیاں واپس لینے اور محکمے کے مختلف منصوبوں پر استعمال ہونے والی گاڑیاں متعلقہ محکموں کے حوالے کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ آئی جی پنجاب کو سرکاری استعمال کے لیے 2800 سی سی کی ایک گاڑی اور 500 لیٹر پٹرول فراہم کیا جائے گا، جبکہ دوسرے شہروں کے سرکاری دوروں کے لیے وہ 4700 سی سی گاڑی استعمال کر سکیں گے اور دورے کی نوعیت کے مطابق پٹرول بھی حاصل کر سکیں گے۔ آئی جی پنجاب کو ذاتی استعمال کے لیے 1800 سی سی کی ایک گاڑی اور 300 لیٹر پٹرول بھی فراہم کیا جائے گا۔ایڈیشنل آئی جی (گریڈ 21) کے لیے ذاتی استعمال کی 1800 سی سی گاڑی اور 250 لیٹر پٹرول مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سرکاری دوروں کے لیے انہیں 2800 سی سی گاڑی اور دورے کی ضرورت کے مطابق پٹرول فراہم کیا جائے گا