کراچی(آئی این پی)حکومت سندھ کی جانب سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کا کراچی میں اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء سعید غنی، علی حسن زرداری ، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، سیکرٹری جی اے محمد نواز سوہو شریک ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے اور ان کا غیر مجاز استعمال کرنے والوں کو نامزد کرکے ایف آئی آرز کٹوائی جائیں گی۔کمیٹی اجلاس میں متروکہ سرکاری گاڑیوں کی نیلامی کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ ممبران نے اپنی سفارشات پیش کیں وار اخراجات میں کمی یقینی بنانے کی تجاویز بھی دیں۔