امیگریشن کلیئرنس خواتین کو مشکوک دستاویزات، مزید جانچ پڑتال اور انٹرویو کیلئے روکا گیا
شناخت مسکان ، نسرین ، سویرا کے نام سے ہوئی، جنسی استحصال کے نیٹ ورک کے شواہد ملے
کراچی (آئی این پی)کراچی کے جناح ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے عمرہ ویزوں پر سعودی عرب جانے والی 3 خواتین کو آف لوڈکر دیا۔حکام کا کہنا ہے کہ دوران امیگریشن کلیئرنس خواتین کو مشکوک دستاویزات، مزید جانچ پڑتال اور انٹرویو کے لیے روکا گیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق خواتین کی شناخت مسکان ، نسرین ندیم اور سویرا کے نام سے ہوئی۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں جنسی استحصال کے لیے منظم نیٹ ورک کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق تینوں خواتین کو مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔