حج کیلئے ویزوں کا اجر ا کل شروع ہوگا، سعودی وزارت حج و عمرہ

جدہ (آئی این پی )سعودی وزارتِ حج و عمرہ  نے کہا ہے کہ حج 2026 کیلئے  ویزوں کے اجرا کا آغاز  کل 8 فروری سے کیا جائے گا۔وزارت کے مطابق ویزوں کے اجرا کا یہ عمل معمول سے پہلے شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد حج انتظامات کو بروقت مکمل کرنا اور عازمین کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ وزارت نے بتایا کہ بیرونِ ملک سے آنے والے عازمین کو فراہم کی جانے والی تمام خدمات کے 100 فیصد معاہدے مکمل کر لئے  گئے ہیں جبکہ مکہ مکرمہ میں رہائش سے متعلق تمام معاہدے نسک پلیٹ فارم کے ذریعے طے پا چکے ہیں