اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق امیرِ قطر شیخ حماد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شوریٰ کونسل قطر کے اسپیکر حسن بن عبداللہ الغنیم کے نام تعزیتی خط ارسال کیا ہے۔اپنے خط میں اسپیکر قومی اسمبلی نے شیخ حماد بن خلیفہ آل ثانی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بصیرت افروز قیادت نے قطر کو عالمی سطح پر ایک نمایاں مقام دلایا، ۔سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم شیخ حماد بن خلیفہ آل ثانی کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین سمیت قطر کی قیادت اور عوام کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے