شہر میں سڑکیں اور گلیاں بحال ہونے کا کام تو ہورہا ہے،جسٹس عدنان الکریم میمن کے ریمارکس ، کام نہیں ہورہا ہے، اہل علاقہ پریشان ہیں:وکیل
کراچی(آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ عدالتیں سڑکوں گلیوں کی تعمیرات نہیں، بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کیلیے ہیں۔ شہر قائد میں سڑکوں اور گلیوں کی کھدائی کا معاملہ عدالت پہنچ گیا، جہاں سندھ ہائی کورٹ آئینی بینچ کے جسٹس عدنان الکریم نے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ عدالت سڑکوں اور گلیوں کی کھدائی اور تعمیرات کے لیے تھوڑی لگی ہے؟۔ عدالتیں بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہیں۔جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیے کہ شہر میں سڑکیں اور گلیاں بحال ہونے کا کام تو رہا ہے، جس پر وکیل نے بتایا کہ کام نہیں ہورہا ہے۔ اہل علاقہ پریشان ہیں