کشمیری بھائیوں کو کسی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑیں گے: محسن نقوی

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر 13 جولائی 1931 کے 22 کشمیری شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن حق، قربانی اور استقامت کی لازوال داستان کی یاد دلاتا ہے۔ اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا  ڈوگرہ راج کے ظلم و جبر کے خلاف جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 22 کشمیری شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں،انہوں نے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیری بھائیوں کو کسی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑیں گے، اور کشمیر کی آزادی تک پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام کی مثر آواز بنتا رہے گا۔