اشتہاریوںکی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری یقینی بنائیں: محمد نوید

خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیر صدارت میٹنگ ایس پی انویسٹی گیشن سٹی سول لائنز سمیت سرکل ڈی ایس پیز دونوں ڈویڑنز کے تمام تھانوں کے محرر انویسٹی گیشنز نے بھی شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق افسران نے پینڈنگ اور زیر التواء  مقدمات کی پراگرس رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیاڈویڑنل افسران کو زیر التواء  اور پینڈنگ کیسز کے چالان جلد ازجلد عدالتوں میں جمع کروانے کی ہدایت دی سید ذیشان رضا کی محرران کو اپنے متعلقہ تھانوں کا ریکارڈ پولکام کے مطابق اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایات دیں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں افسران بیرون ملک فرار اشتہاری ملزمان کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری یقینی بنائیں ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کر کے گنہگار کو سخت سزا دلوائیںفرائض کی انجام دہی میں غفلت اور اختیارات سے تجاوز ہرگز برداشت نہیںشہریوں کی شکایات، مشکلات اور ان کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائیتمام افسران مظلوم کو فوری ریلیف کی فراہمی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں