انٹرپول کے ذریعے پاکستان کے 30 انسانی اسمگلرز کے ریڈ وارنٹ جاری

اسلام آباد (آئی این پی ) ایف آئی اے نے مفرور انسانی اسمگلروں کیخلاف   بڑا اقدام اٹھاتے  ہوئے  انٹرپول کے ذریعے پاکستان کے 30 انسانی اسمگلرز کے ریڈ وارنٹ جاری کردئیے ۔ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ریڈ وارنٹ ایف آئی اے کے کہنے پر جاری کیے گئے،   30 اسمگلرز دبئی، لیبیا، مصر اور قطر میں نیٹ ورک چلارہے تھے۔حکام کے مطابق ایف آئی اے کی ریڈ بک میں بھی شامل رہے، ہیومن اسمگلنگ روکنے کیلئے ایف آئی اے نے 3 ممالک میں لنک دفاتر بنادیے، مسقط، تہران اور ایتھنز میں لنک دفاتر قائم کر دیے گئے۔