کراچی(آئی این پی )محکمہ داخلہ سندھ نے بھتہ خور وصی اللہ لاکھو کے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ نوٹس جاری کرنے کی سفارش کردی۔تفصیل کے مطابق کراچی میں بھتہ خور وصی اللہ لاکھو کے خلاف ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی محکمہ داخلہ کو خط لکھ کر انٹرپول کے ذریعے وصی اللہ لاکھو کے ریڈ وارنٹ نوٹس جاری کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے سیکشن آفیسر جوڈیشل ون نے یہ خط تحریر کیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ 2024 میں بھی وصی اللہ لاکھو کے خلاف اسی نوعیت کا خط لکھا گیا تھا۔ تازہ خط کے ساتھ 26 ستمبر 2024 کا سابقہ مراسلہ بھی منسلک کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل بھی وفاقی محکمے کی جانب سے بعض اعتراضات اٹھائے گئے تھے اور وصی اللہ لاکھو کی ٹریول ہسٹری سمیت دیگر تفصیلات طلب کی گئی تھیں