اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)پاور ڈویژن حکام کا کہناہے کہ بجلی صارفین کے پیک آورز کے اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ سوشل میڈیا پر بجلی صارفین کے لیے پیک آورز کی تبدیلی سے متعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ وزارت توانائی کے مطابق پیک آورز ڈسکوز سے پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق ہی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ پیک آورز کا دورانیہ چار گھٹنے ہوتا ہے اور یہ سلسلہ 2001 سے چل رہا ہے۔۔تاہم پیک آورز میں موسم کا امپیکٹ ضرور ہوتا ہے جیسا کہ موسم گرما میں عموماً یہ گھنٹے شام سات سے رات گیارہ بجے تک ہوتے ہیں اور موسم سرما میں اس کا دورانیہ شام چھ سے رات دس بجے تک ہوتا ہے لیکن ہر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے گھنٹے اپنے اپنے شیڈول کے مطابق ہوتے ہیں۔