درجہ حرارت نقطہ انجماد سے انتہائی نیچے ہونے کی وجہ سے برف کے کرسٹلز بن گئے تھے
ماسکو(آ ئی این پی )سمان پر بیک وقت 2 سورج کے نمودار ہونے کا منفرد منظر دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق روس کے جزیرے سخالین میں ایک ہی وقت میں غیر معمولی طور پر دو سورج نمودار ہوتے دکھائے دئیے، شہریوں نے دلفریب منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔ ماہرین کے مطابق یہ دو سورج نہیں بلکہ روس میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے انتہائی نیچے ہونے کی وجہ سے فضا میں برف کے کرسٹلز بن گئے تھے جس کی وجہ سے ایک ہی سورج دو جگہوں پر طلوع ہوتا نظر آیا ہے۔روس کے جزیرے سخالین میں اتوار کو درجہ حرارت منفی 14 ریکارڈ کیا گیا جبکہ پارہ منفی 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آسمان پر نمودار ہونے والے اس منظر کو 'سن ڈوگ کہا جاتا ہے۔