بلوچستان کا زیتون بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا فخر بن گیا

بلوچستان کا زیتون بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا فخر بن گیا

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لورالائی کا زیتون اپنی اعلیٰ کوالٹی کے باعث عالمی سطح پر شہرت پا چکا ہے۔

 نیو یارک انٹرنیشنل اولیو آئل کمپیٹیشن میں لورالائی اولیو آئل نے سلور ایوارڈ جیت کر پاکستان کی عالمی پہچان میں اضافہ کر دیا۔خالص ایکسٹرا ورجن اولیو آئل معیار، ذائقے اور افادیت میں دنیا کے بہترین زیتون کے تیلوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ اس کامیابی نے نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کی زرعی برآمدات کے افق کو بھی وسیع کر دیا ہے اور مقامی کسانوں کے لیے خوشحالی اور خود کفالت کی راہیں ہموار کی ہیں۔

سینئر سائنٹیفک آفیسر ڈاکٹر عبداللہ بلوچ نے کہا کہ اپر بلوچستان میں زیتون کی کامیاب کاشت اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ خطہ عالمی معیار کی زرعی پیداوار دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔لورالائی اولیو آئل کی یہ کامیابی بلوچستان اور پورے پاکستان کے لیے باعثِ افتخار ہے۔