راولپنڈی: تھانہ نصیر آباد کے علاقے نیازی ٹاؤن میں گھر میں ہیٹر کے باعث آتشزدگی کے نتیجے میں چار کمسن بچیاں جھلس کر زخمی ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق زخمی بچیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سکینہ، آیت، تعبیر اور فریحہ شامل ہیں۔ بچیوں کی عمریں 3 سے 7 سال کے درمیان ہیں اور وہ گھر میں اکیلی تھیں۔ شور مچانے پر انہیں کمرے سے نکالا گیا۔پولیس کے مطابق بچیوں کی والدہ ہیٹر جلا کر باہر گئی تھی، جس کے بعد اچانک آگ لگ گئی۔ زخمی بچیوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے اور اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔