یو اے ای نے ملک کی خود مختاری کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کئے، یہ فیصلہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کیا گیا ہے:صومالی حکومت
موغادیشو (اے ایف بی) صومالیہ کی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کر دیے ہیں، جن میں بندرگاہوں، دفاع اور سکیورٹی تعاون سے متعلق معاہدے بھی شامل ہیں۔صومالیہ حکومت کا کہنا ہے کہ یو اے ای نے ملک کی خود مختاری کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کئے، یہ فیصلہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ یو اے ای کے بعض اقدامات صومالیہ کی خودمختاری، قومی وحدت اور سیاسی آزادی کے لئے نقصان دہ ثابت ہو رہے تھے۔