نذیرہ رشیدی کو 6 جنوری کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا:افغان میڈیا سپورٹ آرگنائزیشن
کابل(آئی این پی )افغانستان میں طالبان حکومت کے تحت آزادی صحافت کی صورتحال مزید خراب ہوتی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے صوبہ قندوز سے تعلق رکھنے والی خاتون صحافی نذیرہ رشیدی کو گرفتار کر لیا ، جس پر صحافتی تنظیموں اور انسانی حقوق کے حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔دی افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق افغان میڈیا سپورٹ آرگنائزیشن نے تصدیق کی ہے نذیرہ رشیدی کو منگل 6 جنوری کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔