واشنگٹن (آئی این پی) امریکی حکومت نے نارتھ کیرولائینا اسٹیٹ یونی ورسٹی کے دو سعودی طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیے۔سعودی طالب علم صالح الجوراد سمیت دو طلبہ ملک چھوڑنے پر مجبور۔ نارتھ کیرولائینا اسٹیٹ یونی ورسٹی نے امریکی حکومت سے ویزا منسوخی پر وضاحت کا مطالبہ کرتے ہوئے طلبہ کی معاونت جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ یونی ورسٹی کا کہنا ہے کہ متاثرہ طلبہ اپنی تعلیم بیرون ملک آن لائن سے مکمل کر سکیں گے۔