ٹرمپ انتظامیہ نے 3لاکھ سے زائد امریکی ویزے منسوخ کر دیے

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے جنوری 2025 سے اب تک 3 لاکھ سے زائد امریکی ویزے منسوخ کردیے۔امریکی محکمہ خارجہ کیمطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ویزے منسوخ کرنے کی کارروائیوں میں نمایاں تیزی آئی ہے،امیگریشن کے خلاف کریک ڈان کا مقصد امریکا میں داخلی سلامتی کو بہتر بنانا ہے۔محکمہ خارجہ نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔