نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے اپنے والد کے صدارت کے دوبارہ آغاز کے بعد وائٹ ہاؤس میں ان کے ساتھ کام کرنے کے اپنے منصوبوں کا ذکر کیا ہے۔
ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے، 43 سالہ ایوانکا نے کہا کہ وہ اپنے والد کا بھرپور ساتھ دینے کو تیار ہیں، جیسا کہ انہوں نے پہلے دورِ صدارت میں سینئر مشیر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ امریکی صدارت دنیا کی سب سے تنہا پوزیشن ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر اہم فیصلے کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ صرف ایک بیٹی کے طور پر اپنے والد کے لیے موجود رہیں گی، تاکہ ان کا دھیان بٹ سکے، اور وہ ان کے ساتھ فلم یا اسپورٹس میچ دیکھ سکیں۔ایوانکا کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے والد دونوں پُرجوش ہیں، اور انہیں یقین ہے کہ یہ چار سال بہت اچھے ہوں گے، جس میں ملک میں عمومی جوش و خروش نظر آ رہا ہے۔