لاس اینجلس میں دنیا کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے والے شخص کا محل بھی جل کر راکھ بن گیا

لاس اینجلس (آئی این  پی)امریکی شہر لاس اینجلس میں لگی تاریخ کی بدترین آگ نے دنیا کی سب سے بڑی لاٹری کا انعام جیتنے والے شخص کا محل بھی راکھ میں تبدیل کر دیا۔ امریکی شہر لاس اینجلس میں منگل سے لگی تاریخ کی بدترین آگ پر قابو نہ پایا جاسکا ۔12 ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں ، 2 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔کچھ علاقوں میں فوری انخلا کے نئے احکامات جاری کردیے گئے