ہڑپہ اسٹیشن کے قریب کارگو ٹرین کا انجن الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 10 سے 12 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
حادثے کا سبب ٹرین کا بریک فیل ہونا بتایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، کارگو ٹرین کراچی سے لاہور آ رہی تھی۔ ڈرائیور نے بریک لگائی اور ٹرین کو ایمرجنسی پٹری پر لے جا کر روکنے کی کوشش کی، لیکن بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ انجن مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور اس کا ڈیزل لیک ہو گیا، جس سے ایک ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔حادثے میں ایک ڈرائیور محفوظ رہا جبکہ دوسرا معمولی زخمی ہوا۔ ٹرین پر کنٹینرز لوڈ تھے اور پولیس و دیگر متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔