بہاولپور (خصوصی رپورٹ)چولستان جیپ ریلی کے دوران ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں پولیس افسر اے ایس آئی بشیر جوئیہ جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ فورٹ عباس کے جام گڑھ میڈ پوائنٹ کے ٹریک پر پیش آیا، جہاں پولیس افسر ڈیوٹی پر تعینات تھا۔ ذرائع کے مطابق ایک گاڑی بے قابو ہو گئی اور پولیس اہلکار اس کی زد میں آگیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو کر جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔