ویمن کیٹگری مقابلوں میں عمبرین فراز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پوڈیم پر جگہ بنائی
جھنگ ( خصوصی رپورٹ) صحرائے تھل میں منعقد ہونے والی پہلی جھنگ ڈیزرٹ جیپ ریلی کے اسٹاک کیٹگری کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں میں رب نواز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے 78 کلومیٹر کا دشوار گزار فاصلہ 59 منٹ 20 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔اسٹاک کیٹیگری کے مقابلوں میں سخت مسابقت دیکھنے میں آئی، جہاں راشد گورایہ نے انتہائی کم فرق سے دوسری پوزیشن حاصل کی، وہ فاتح رب نواز سے صرف چار سیکنڈ پیچھے رہے جبکہ سلطان بہادر عزیز نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے مقابلے کو مزید دلچسپ بنا دیا۔جھنگ کی تحصیل 18 ہزاری کے علاقے رحمت آباد میں منعقد ہونے والی پہلی جھنگ ڈیزرٹ جیپ ریلی کے وومن کیٹگری مقابلوں میں عمبرین فراز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوڈیم پر جگہ بنائی اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔