لاہور (خصوصی رپورٹ)ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز کی زیرِ صدارت لاہور میں ''رمضان نگہبان دسترخوان ''کے قیام کے لیے انتظامی افسران اور مخیر حضرات کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں شہر کے 26 مقامات جن میں مصروف شاہراہیں اور ہسپتالوں کے قریب جگہوں پر افطار دسترخوان لگیں گے۔ اجلاس میں مخیر حضرات کے تعاون سے وسیع افطاری اور صفائی کے بہترین انتظامات پر اتفاق کیا گیا۔ ڈی سی لاہور نے کھانے کے معیار پر زیرو ٹالرنس اپناتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز کو نگرانی کی ہدایت کی۔