حالات کنٹرول میں، بیرونی قوتیں تنازع کو ہوا دے رہی ہیں، سوڈان

 اقوام متحدہ ریپڈ سپورٹ فورسز آر ایس ایف کے مالی معاونت کاروں پر دبائو ڈالے
ادیس ابابا (آئی این پی )سوڈان نے کہاہے کہ حالات پورے ملک پر فوج کے دوبارہ کنٹرول  میں  ہیں اور جنگ  اختتام کے قریب ہے، اقوام متحدہ   ریپڈ سپورٹ فورسز(آر ایس ایف) کے مالی معاونت کاروں پر دبائو ڈالے۔عالمی میڈیا   رپورٹ کے مطابق سوڈان کے وزیر خارجہ محی الدین سالم نے ادیس ابابا میں افریقن یونین کی امن و سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالات پورے ملک پر فوج کے دوبارہ کنٹرول کی طرف بڑھ رہے ہیں اور جنگ اپنے اختتام کے قریب ہے