لائی چنگ نے ثابت کر دیا کہ وہ امن کو تباہ کرنے والا، بحران پیدا کرنے والا اور جنگ کی آگ کو ہوا دینے والا شخص ہے
بیجنگ(آئی این پی )چین نے کہا ہے کہ تائیوان چین کا حصہ ہے، بیرون طاقتوں کی علیحدگی کی سازشیں یقینا ناکام ہونگی۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے معمول کی پریس کانفرنس میں لائی چنگ ڈے کے حالیہ غلط ریمارکس کے بارے میں کہا کہ لائی چنگ ڈے کے ریمارکس نے ایک بار پھر تائیوان کی علیحدگی کی اس کی ضد کو بے نقاب کیا ہے۔لین جیئن کا کہنا ہے کہ لائی چنگ ڈے نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ امن کو تباہ کرنے والا، بحران پیدا کرنے والا اور جنگ کی آگ کو ہوا دینے والا شخص ہے