مریض قیدی ہو، سیاسی مخالف بھی ہو تو حقوق کی حفاظت زیادہ اہم ہو جاتی ہے: سعد رفیق

لاہور(یواین پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ،سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مریض اگر قیدی ہو اور آپ کا سیاسی مخالف بھی ہو تو اس کے حقوق کی حفاظت کرنا زیادہ اہم ہو جاتا ہے،ہر جیل سخت ہو یا نرم اپنے قیدی کو ایک بیماری کا تحفہ ضرور دیتی ہے، یہ جگہ بیتی بھی ہے اور آپ بیتی بھی، بانی پی ٹی آئی کی بینائی متاثر ہونے کی خبریں تواتر سے آرہی ہیں اور یہ پریشان کن ہیں۔ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فوری اور موثر علاج ہر انسان کا بنیادی حق ہے، اصولاًبانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ یا پارٹی کو سپریم کورٹ تک جانے کی ضرورت ہی نہیں پڑنی چاہیے تھی