لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے 236 اہلکاروں کا پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں تبادلہ کردیا گیا ذرائع پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بھجوایا گیااس سے قبل 20 اہلکاروں کا تبادلہ کیا گیا تھاڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے مراسلہ جاری کر دیاگیا