پیپلز پارٹی وسطی پنجاب ایگزیکٹو کا اجلاس 18فروری کو طلب

لاہور ( کرائم رپورٹر)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب ایگزیکٹو کا اجلاس 18فروری کو طلب کر لیا گیا۔ پیپلز پارٹی نے وسطی پنجاب کے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو بھی 19فروری کو طلب کر لیا۔اہم اجلاسوں میں بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی کی یونین کونسل تک تنظیم سازی کا ہدف پورا کرنے یا نہ کرنیوالوں سے رپورٹ لی جائیگی۔ضلعی سطح پر بلدیاتی انتخابات کے لیے قابل اعتماد حلقوں کی فہرستیں مرتب کی جائینگی۔