خط کی باتیں سب چالیں ہیں، اگر کوئی خط ملا تو وزیراعظم کو بھجوادوں گاوملک بہت اچھے انداز سے آگے بڑھ رہا ہے، ترقی ہورہی ہے:آرمی چیف کی ترک صدر کے اعزاز میں ظہرانے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی‘مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے انہیں کسی کا کوئی خط نہیں ملا، خط کی باتیں سب چالیں ہیں۔وزیراعظم ہائوس میں ترک صدر کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، خط ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا، اگر کوئی خط ملا تو وزیراعظم کو بھجوادوں گا۔ خط کی باتیں سب چالیں ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ ملک بہت اچھے انداز سے آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان میں ترقی ہورہی ہے‘ پاکستان کو آگے بڑھنا ہے
ٓٓ