یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

کورونا وباء  کے دوران سرکاری آرڈیننس کی خلاف ورزی کے کیس میں وارنٹ جاری کئے گئے
ملتان(آئی این پی)ملتان کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ملتان کی مقامی عدالت میں کورنا وبا کے دوران کار سرکار میں مداخلت کرنے  کے معاملے میں عدالتی حکم عدولی پر گیلانی برادران کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد حسن مغل نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی، علی موسی گیلانی، علی قاسم گیلانی اور رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔عدالت نے حکم دیا کہ تھانہ چہلیک پولیس ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرے۔