پی ایچ اے :شعبہ انجینئرنگ میں بے ضابطگیوں پر انکوائری کا آغاز

لاہور (کرائم رپورٹر)پی ایچ اے کے شعبہ انجینئرنگ میں بے ضابطگیوں پر انکوائری کا آغاز کر دیا گیا، اینٹی کرپشن نے پی ایچ اے افسروں کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، آن پے سکیل پر کام کرنے والے ڈائریکٹر انجینئرنگ محمد اصغر کے خلاف تحقیقات شروع کی گئیں، انکوائری میں الزام عائد کیا گیا کہ ڈائریکٹر انجینئرنگ پی ایچ اے محمد اصغر نے رشتے دار ڈیلی ویجز پر بھرتی کیے ہیں، قوانین کے برعکس ڈیلی ویجز کو 60 لٹر پٹرول بھی دیا جارہا ہے، پی ایچ اے میں کروڑوں روپے مالیت کے غیر معیاری کام کرائے گئے۔