پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ اب ملک کو بہتری کی طرف بڑھانا چاہیے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے اور سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ممکن ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ مذاکرات کے دوران کوئی شرط نہیں رکھی گئی، لیکن مطالبات ضرور پیش کیے گئے تھے۔ گوہر علی نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی مذاکرات ہوئے تھے، لیکن ایک مرحلے کے بعد رابطہ ختم ہوگیا تھا۔9 مئی کے مقدمے کے حوالے سے بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کیس سے ڈسچارج ہونے کی درخواست دائر کی ہے اور تمام مقدمات جعلی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر میں احتجاج کے دوران گولی نہیں چلائی جاتی، لیکن 9 مئی کے احتجاج میں مظاہرین پر شیلنگ شروع کر دی گئی تھی، حالانکہ وہ بیٹھے ہوئے تھے۔