رادھیکا آپٹے اور بینیڈکٹ ٹیلر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

رادھیکا آپٹے اور بینیڈکٹ ٹیلر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

بالی ووڈ اداکارہ رادھیکا آپٹے اور ان کے شوہر بینیڈکٹ ٹیلر نے 13 دسمبر 2024 کو ایک بیٹی کو جنم دیا۔

 دونوں کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، اور وہ لندن اور ممبئی میں وقت گزارتے ہیں۔ رادھیکا اور بینیڈکٹ نے ہمیشہ میڈیا سے دور رہ کر اپنی ذاتی زندگی کو پرائیویٹ رکھا ہے۔رادھیکا نے اپنی بیٹی کی پیدائش کا خوشخبری اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں وہ اپنی ایک ہفتے کی بیٹی کو دودھ پلا رہی ہیں اور ساتھ ہی کام بھی کر رہی ہیں۔ اس پوسٹ میں رادھیکا نے اپنے شوہر کو ٹیگ کیا اور اس نئے باب کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا۔یہ جوڑا حالیہ مہینوں میں اس وقت خبروں میں آیا تھا جب رادھیکا نے اکتوبر 2024 میں ایک فلم پریمیئر کے دوران اپنی حمل کی خبر دی تھی، جس میں ان کا baby bump واضح تھا۔