بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول کے ہاں بیٹی کی پیدائش

بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول کے ہاں بیٹی کی پیدائش

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی ابھرتی اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول والدین بن گئے، ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ اور کھیلوں کی دنیا سے تعلق رکھنے والی اس جوڑی کے یہاں پہلی اولاد کے طور پر بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ اس خوشی کی خبر دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے مداحوں سے شیئر کی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کے ایل راہول اس وقت انڈین پریمیئر لیگ میں مصروف ہیں، لیکن بیٹی کی پیدائش کے باعث وہ آج ہونے والے میچ میں شریک نہیں ہوں گے۔یاد رہے کہ اتھیا شیٹی معروف بھارتی اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی ہیں، اور اب سنیل شیٹی نانا بن گئے ہیں۔واضح رہے کہ کرکٹر کے ایل راہول اور اداکارہ اتھیا شیٹی نے 2023ء میں شادی کی تھی اور یہ جوڑی اپنی کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہی ہے۔