ناگپور: ایئر فورس سارجنٹ نے خودکشی کرلی

 نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی فوجیوں کا آئے روز ذہنی دبائو کے باعث موت کو گلے لگانا معمول بن گیا۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق حال ہی میں بھارتی شہر ناگپورمیں ایئر فورس سارجنٹ نے خودکشی کر لی، ہریانہ کے 36 سالہ جیویرسنگھ نے ایئرفورس کی ڈیوٹی کے دران خودکشی کی،اہلکار نے سروس ہتھیار سے خود کوگولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ساتھی اہلکار نے بتایا کہ سنگھ ذہنی دبائو کا شکار تھا،اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔