چارج شیٹ کر دیا گیا ‘سپیکر قومی اسمبلی نے سفارش یا دبائو قبول کرنے سے انکار کردیا
اسلام آباد(آئی این پی ) قومی اسمبلی کا سارجنٹ ایٹ آرمز کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث نکلا ، جس پر انہیں چارج شیٹ کر دیا گیا ۔میڈیارپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف کے خلاف کروڑوں روپے کی مالی بدعنوانی اور شدید مس کنڈکٹ کے الزامات کے تحت باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے معاملے پر کسی بھی قسم کی سفارش یا دبائو قبول کرنے سے واضح انکار کر دیا ۔ذرائع نے بتایا کہ سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف کے خلاف 7 صفحات پر مشتمل تفصیلی چارج شیٹ جاری کر دی گئی ہے، جس میں ان پر مالی بے ضابطگیوں کے سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں