پاکستان میں یہ رواج ہے جو شخص چلا جاتا ہے، لوگ اس کی برائیاں شروع کر دیتے ہیں
پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کے چکر میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی اپنی سیاست مائنس ہوگئی ہے
لاہور(آئی این پی )سابق وزیر فواد چودھری نے دعوی کیا ہے خواجہ آصف 24 گھنٹے فیض حمید کے گھر بیٹھے رہتے تھے، ن لیگ والوں کی تو ان کے ساتھ بڑی دوستیاں تھیں، پاکستان میں یہ رواج ہے جو شخص چلا جاتا ہے، لوگ اس کی برائیاں شروع کر دیتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 1990کی دہائی میں صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کا ایک ٹرائیکا تھا، پھر ایک وقت آیا جب چیف جسٹس نے صدر کی جگہ لے لی، اب ایک ٹرائیکا ہے ، وہ ٹرائیکا حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کا ہے، یہ ٹرائیکا جب فریم ورک میں چلا تو ملک نے ترقی کی اس کے برعکس ملک نہیں چلا۔حکومت نے فیصلہ کرنا ہے کہ معاملات کو الجھانا ہے یا سلجھانا ہے، عمران خان کو دو سال مائنس کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن پی ٹی آئی کو مائنس کردیا گیا، پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کے چکر میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی اپنی سیاست مائنس ہوگئی ہے۔جوڈیشری بھی مائنس ہوگئی ہے