مدارس رجسٹریشن بل پر حکومت اگلے ہفتے کوئی نہ کوئی راستہ نکال لے گی :نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )سینیٹر فیصل واوڈانے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل پر حکومت اگلے ہفتے کوئی نہ کوئی راستہ نکال لے گی، سوال یہ ہے کہ اگر 9مئی کا واقعہ ہوا تھا توپھر مٹی کیسے ڈالی جاسکتی ہے؟ 9 مئی کی سزائیں بھی ہوں گی اور سزائیں کاٹنی بھی ہوں گی،ارشد شریف قتل اور عمران خان پر فائرنگ کے دو کیسز کوبالکل نہ بھولیں ، عمران خان کو فائرنگ میں مارنے کی کوشش بھروسہ مند لوگوں نے کی تھی ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اچھے انسان اور اچھے دل کے مالک ہیں ، سیڑھیوں میں ان سے بات ہوئی کوئی پلان ملاقات نہیں تھی۔ ہم دونوں کیلئے گلے ملنا خوش آئندہ ہے، مگر یہ سب پی ٹی آئی کا چہرہ نہیں ہیں۔ مولانا کی سیاست کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ، ان کا خیبرپختونخواہ میں مینڈیٹ چھینا گیا اس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، 26ترمیم میں مدارس بل کے ایشو پر ان کے تحفظات ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ اگلے ہفتے حکومت زیرزبر نیچے اوپر کرکے کوئی نہ کوئی راستہ نکال لے گی۔حکومت کو خطرہ کسی سے نہیں بلکہ اپنے آپ سے خطرہ ہے،آج بھی ان کا غیرسنجیدہ رویہ ہے