آج ہم اپنے بزرگوں کی بصیرت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
ہم ایک مضبوط، خوشحال اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والے پاکستان کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ پاکستان آج نئے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔معاشی استحکام مضبوط ہوا ہے، اصلاحات کے پالیسی سے عملدرآمد کی طرف پیش رفت جاری ہے، مالی اور بیرونی شعبے کے اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، اور معیشت و سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ یہ استحکام ہماری بنیاد ہے اور اب ہم ترقی کے اگلے مرحلے کی جانب گامزن ہیں۔ہماری ترجیحات میں معاشی ترقی کو تیز کرنا، سرمایہ کاری لانا، برآمدات بڑھانا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور عوام کے لیے مزید سہولیات فراہم کرنا شامل ہیں۔ اس سفر کا مرکز ہمارے لوگ ہیں کیونکہ وہ ہماری سب سے بڑی طاقت اور سرمایہ ہیں۔
نوجوانوں، خواتین، کاروباری افراد، کسانوں، محنت کشوں، فری لانسرز، جدت لانے والوں اور کاروباری اداروں کو ہنر اور مواقع فراہم کرنا پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ہمارا مقصد واضح ہے: معاشی استحکام کو ترقی میں بدلنا، اصلاحات کو مواقع میں تبدیل کرنا، اور معاشی پیش رفت کو عوام کی زندگی بہتر بنانے میں لگانا۔اگرچہ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، لیکن سمت واضح ہے۔ تسلسل، مشترکہ کوشش اور پاکستان کی صلاحیت پر یقین کے ساتھ ہم آج کی پیش رفت کو کل کی خوشحالی میں بدل سکتے ہیں۔
یومِ آزادی مبارک۔ پاکستان پائندہ باد!